31 دسمبر 2013 - 20:30
شام میں تکفیری دھشتگردوں نے اصحاب اہلبیت(ع) کی قبور کو اکھاڑ دیا

سوشل نٹ ورک پر تکفیریوں کی طرف سے شائع شدہ ویڈیو کلیپ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دھشتگرد ٹولے نے شام میں مسجد السادات میں موجود اصحاب اہلیبت (ع) کی قبروں کو اکھاڑ دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوشل نٹ ورک پرتکفیریوں کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو کلیپ میں دکھلایا گیا کہ شام میں سرگرم دھشتگرد دمشق کے علاقے جوبر میں مسجد اعظم یا مسجد السادات میں موجود اولیاء خدا کی قبروں کو اکھاڑ رہے ہیں۔تکفیری ٹولہ معتقد ہے کہ وہ مساجد جو قبروں پر بنائی گئی ہیں ان میں نماز صحیح نہیں ہے اس وجہ سے وہ ان مساجد میں موجود قبروں کو اکھاڑ کر مردوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ مسجد السادات میں اصحاب اہلبیت(ع) کی قبریں ہیں جو واقعہ کربلا کے بعد اہلبیت(ع) کے ہمراہ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲